ممبئی،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی)شیلیش گاندھی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس خدمت کا حق(آر ٹی ایس )قانون کے مؤثر نفاذ کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ اگر آر ٹی ایس قانون کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیا گیا تو یہ ایک طرح سے ریاست کے لوگوں سے فراڈ ہو گا۔فڑنویس کو لکھے ایک خط میں کل گاندھی نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کیا کہ کس طرح ان کی طرف سے پیش کی گئی مختلف خدمات مطلع کرنے میں انتظامیہ نے سست رویہ اپنا رکھا ہے اور اس سے قانون کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ریاستی حکومت نے 2015میں بل کا مسودہ تیار کیا تھا۔اس کے تحت مقررہ وقت کے اندر شہریوں کو سروس مہیا کرانے میں ناکامی پر حکام کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا۔حکومت نے تب کہا تھا کہ اگر شہریوں کو مقررہ وقت کے اندرلائسنس، راشن کارڈ، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ذات سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا گیا تو سرکاری ملازمین کو اس کی مہنگی قیمت ادا کرنی ہوگی۔گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں انہوں نے آر ٹی ایس کمشنر کو آگاہ کیا کہ زیادہ تر خدمات قانون کے تحت نہیں ہیں۔